منافق لیڈر نے ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔ حاجی ناصر للِہ

پنڈدادنخان: حاجی ناصر للِہ نے کہا کہ وطن عزیزکی نازک ترین صورتحال کے پیش نظر ہمیں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے مملکت خداداد پاکستان کو بچا لینا چاہیے، ورنہ ملک دشمن قوتیں ہماری مجرمانہ غفلت سے ہمیں نقصان پہنچاتی رہیں گی ،پی ٹی آئی کے سیاست دان سوچی سمجھی سازش کے تحت معاشرے کو تقسیم کرکے بے یقینی اور انتشار کو فروغ دے رہے ۔

حلقہ پی پی 27سے لیگی ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دفتر میں سابقہ کونسلر صاحبان مسلم لیگی ورکروں اور معززین شہر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاست دان سوچی سمجھی سازش کے تحت معاشرے کو تقسیم کرکے بے یقینی اور انتشار کو فروخت دیتے ہوئے معاشرے کو تقسیم کررہے ہیں اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے ترقیاتی منصوبہ جات بند کئے جارہے ہیں ان عقل کے اندھوں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ 2017/18کے سالانہ بجٹ میں میاں شہباز شریف نے تحصیل پنڈدادنخا ن کے لیے میگا پراجیکٹ دریائے جہلم پر ہرن پور کے قریب تک دورویا سڑک کی منظوری دی تھی اور سالانہ بجٹ میں بڑی رقم مختص کی گئی تھی، مخالفین نے درخواست دے کر یہ کام بند کروائے تھے کہ الیکشن تک ترقیاتی کام روکے جائیں۔

حاجی ناصر للِہ نے کہا کہ16ہزار ووٹ منسوخ کرکے دھاندلی کی پیداوار منافق لیڈر نے انہی منصوبہ جات پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور حالات درست ہوتے ہی ان تمام میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی سیاست عوام کی خدمت ہے پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بیڈ گورننس اور بد اعمالیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button