جہلم پولیس اور عوام نے بے حد عزت اور محبت دی جو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی الوداعی تقریب میں ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، سعد آفریدی اے ایس پی، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذااور انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اور ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا و دیگر پولیس افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ایک جرات مند، بردبار اور ماتحت پرور افسر ہیں ان کی زیر قیادت جہلم پولیس کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے ہمیشہ ایک شفیق باپ بن کر اپنے جونیئر افسران سے کام لیاضلع جہلم میں امن کے قیام، انسداد جرائم اور پولیس اہلکاران کی ویلفیئر کے لئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو بطور ڈی پی او جہلم بہترین انداز میں ذمہ داریاں سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے تمام معاملات اور قانونی تقاضوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام اور محکمہ پولیس کی خدمت کی اور ان کے ٹرانسفر سے جہلم کی عوام ہی نہیں بلکہ ضلع جہلم پولیس بھی دل گرفتہ ہے تاہم پولیس ملازمت میں ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے۔

رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے الوداعی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس اور عوام نے بے حد عزت اور محبت دی جو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔ اپنی تعیناتی کے دوران پولیس سروسز عام آدمی تک پہنچانے کی پوری کوشش کی۔ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہیں۔

ضلع ہذا کی جانب سے پولیس افسران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو پولیس سروسز فراہم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے جن میں تھانہ چوٹالہ اور تھانہ سول لائن کو رینوویٹ کر کے بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن بنایا گیا۔ مزید کہا کہ شہداء جہلم پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جہلم پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button