ڈینگی کی 13 سائٹس مثبت، روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کی 13 سائٹس مثبت آئی ہیں جس میں 9 آؤٹ ڈور اور 4 انڈور رپوٹ ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button