سوہاوہ کے قریب ریکوری کرین کی مسافر بس کو ٹکر، 22 سالہ نوجوان جاں بحق، خاتون اور مرد زخمی

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ریکوری کرین مسافر بس سے جا ٹکرائی ، بس میں سوار 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ بکڑالہ کے مقام پر ریکو ری کرین ایک گاڑی کو ریکور کرتے ہو ئے مسافروں سے بھری بس نمبری K-7163 سے جا ٹکرائی ، جس سے بس میں سوار 22 سالہ نو جوان مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں افراد یاسر محمود ولد محمد شریف سکنہ منڈی بہاوالدین اور شہناز بیگم محمد شریف شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہو نے والے نوجوان اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button