عمران خان کا جہلم میں جلسہ، فواد چوہدری اور شیخ رشید 6 مئی کو دینہ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے

دینہ: سابق وزیراعظم عمران خان کا 10 مئی کو جہلم میں جلسہ، جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں فواد چوہدری اور شیخ رشید 6 مئی کو دینہ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 10 مئی کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دعوت پر جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، اس سلسلے میں ضلع بھر میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

6 مئی کو سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چو ہدری اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید دینہ سمیت ضلع بھر میں ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button