لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی احکامات کے باوجود آئیسکو سرکل جہلم میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی

جہلم: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی احکامات کے باوجودآئیسکو سرکل جہلم میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔

صارفین کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی کی بندش کا سلسلہ طویل ہونے لگا، دن اور رات کے اوقات میں بجلی بند کر کے شہریوں کا سکون غارت کیا جانے لگا جبکہ دن کے اوقات میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کارروبار زندگی تباہ و برباد ہوکر رہ گئے۔

سخت گرمی کے موسم میں شہری لوڈشیڈنگ کیوجہ سے راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، لوڈشیڈنگ کیوجہ سے شہری چڑچڑے پن کا شکار ہونے لگے۔خواتین بچے بزرگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں اور آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ کو بددعائیں دینے لگے۔

صارفین نے نو منتخب حکومت سے آئیسکو سرکل جہلم میں ہونے والی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button