وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی کے 100 یونٹس مفت مہیا کرنے پر سادہ لوح شہری خوشی سے نہال

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے پنجاب بھر میں بجلی کے 100 یونٹس مفت مہیا کرنے پر سادہ لوح شہری خوشی سے نہال، وزیراعلیٰ پنجاب کے "روشن گھرانہ پروگرام” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں وزیراعلیٰ نے ہمدردیاں حاصل کرنے کی غرض سے شوشا چھوڑا ہے جس میں صداقت نہیں، بجلی کا محکمہ وفاق کے زیر سایہ کام کرتا ہے۔

یہاںیہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ہدایت جاری کی تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب تک آپ کے پاس انتہائی محدود اختیارات ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کسی صورت بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button