صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید 23 ستمبر کو جہلم کا دورہ کریں گے

جہلم: صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید 23 ستمبر بروز جمعہ جہلم اور وزیر آباد کا دورہ کریں گے۔

وہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جہلم میں 1 ارب 10 کروڑ اور وزیر آباد میں 2 ارب 30 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر پنجاب سٹیز پروگرام کے کوآرڈینیٹر محمد اشرف سوہنا، اراکین اسمبلی، ضلعی و بلدیاتی افسران و معززین علاقہ بھی موجود ہوں گے۔ وزیر بلدیات اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button