مین بازار دینہ میں نالوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے نالے بند، گندہ پانی اور گندگی بازار میں تیرنے لگی

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے مین بازار میں نالوں کی بر وقت صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے نالے بند، گندہ پانی اور گندگی بازار میں تیرنے لگی، خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ، بازار میں ہر طرف بد بو ہی بد بو ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہی ڈھیر، نالوں کی بر وقت صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے نالے بند، مین بازار دینہ کے نالوں میں صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر گندہ پانی اور گندگی بازار میں تیرنے لگی ہر طرف بدبو ہی بدبو تحصیل دینہ اور گرد و نواح سے خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار میں نالوں کی صفائی کا فوری نوٹس لیا جا ئے اور فی الفور صفائی کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button