دینہ میں لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور سائیکلوں کا گودام جل کر خاکستر

دینہ: منگلا روڈ پر واقع شاہ جی لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پو رے لنڈے بازار سمیت مارکیٹ میں واقع دیگر دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے تقریبا ً 20 لاکھ روپے مالیت لنڈا اور سائیکلوں کے گو دام جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر واقع شاہ جی لنڈا بازار میں اچانک شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے لنڈے بازار سمیت مارکیٹ میںواقع دیگر دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لنڈا بازار میں کپڑے ، جو تے، مشینیں اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مارکیٹ میں واقع رحمن بٹ سائیکل سٹور کے گو دام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے سائیکلیں، بے بی کارٹ پلاسٹک کی گاڑیاں اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئی۔

ریسکیو 1122کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس سے ریسکیو 1122موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر سعید احمد اورپو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

شاہ جی لنڈا بازار کے متاثرہ مالک سید غفار حسین شاہ ولد خادم حسین شاہ نے بتایا کہ تقریباً 15لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے اور مزید دیکھ رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں واقع رحمن بٹ سائیکل سٹور کے گو دام میں لگنے والی آگ کا نقصان تقریبا ً 5لاکھ بتایا جا تا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button