جہلم میں سول ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے پر 5 سالہ بچی جاں بحق

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ڈاکٹر نے بچی کے زخم پر پولی فیکس کریم لگا کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 روز قبل ایک پانچ سالہ بچی کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا جس پر بچی کا والد بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے گیا جہاں پر ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بچی کے زخم پر پولی فیکس کریم لگانے کی ہدایت کی۔

ہسپتال میں ویکسین موجود نہ تھی،حالت خراب ہونے پر بچی کو راولپنڈی ریفر کردیا جہاں پر بچی کو بازار سے ویکسین لا کر لگوائی گئی،کریم پورہ کی رہائشی پانچ سالہ بچی آوارہ کتے کے کاٹے کے بعد تیرہ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

غم سے نڈھال والدین نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ویکسین لگانے کی بجائے ڈاکٹر نے پولی فیکس لگانے کا مشورہ دیا، جس سے ہماری بچی کی حالت خراب ہوگئی اگر بروقت بچی کو ویکسین لگا دی جاتی تو شاید بچی بچ جاتی والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے اور آج انکوائری مکمل ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button