جہلم میں غیر رجسٹرڈ رکشوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، شہر کا حسن مانند پڑگیا

جہلم: شہر کے کاروباری مراکز تجاوزات کی زد میں غیر قانونی چنگ چی اڈوں کی بھرمار غیر رجسٹرڈ رکشوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ شہر کا حسن مانند پڑگیا، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

شہر کے علاقوں جن میں شاندار چوک، اہلدیث چوک، جادہ چوک، قبرستان چوک، محمدی چوک، کچہری چوک ، چھاؤنی چوک ، روہتاس روڈ چوک سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر تجاوزات مافیا نے مستقل بنیادوں پر قبضے کر رکھے ہیں ،انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں نے چْپ ساد ھ لی ،شہریوں کو تجاوزات مافیا کے سپرد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم سڑکوں ، چوک چوراہوں پر ایک مرتبہ پھر تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے ۔شاندار چوک اور گردونواح کے بازاروں میں ریڑھی بانوں اور تجاوزات مافیا کے قبضوں نے عام شہریوں کی ز ندگی اجیرن بنا رکھی ہے شاندار چوک سے گزرنے والی ٹریفک کو طویل دورانیے تک راستے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ اس دوران گزرنے والی ایمبولینسیزاور دیگر چھوٹی گاڑیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے مریضوں سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے کی بجائے مقامی سیاست دانوں کی آشیر باد حاصل کرنے کی غرض سے مکمل خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنیو الی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button