سول ڈیفنس جہلم کا 30 سے زائد فیول اسٹیشن کیخلاف آپریشن، 2 جگہیں سیل، دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس کی فلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن کیا۔

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی فیول اسٹیش کے خلاف آپریشن کیا،آپریشن کی نگرانی سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا نے کی۔

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا اور دو جگہوں کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ بر تی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button