جہلم پولیس نے ڈومیلی کی رہائشی گمشدہ بچی کو والدین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، پولیس نے ڈومیلی کی رہائشی گمشدہ بچی کو والدین سے ملا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فریال فاطمہ دختر وقار عظیم بعمر 4 سال ساکن ڈومیلی جو اپنے گھر سے صبح 9 بجے دوکان پر چیز لینے گئی تھی جو اپنے گھر کا راستہ بھول گئی۔

گمشدگی کی رپورٹ بچی کے والدین نے پولیس کو دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن پولیس نے گمشدہ بچی کو 1 گھنٹے کے قلیل وقت میں جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کے ذریعے بچی کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

گمشدہ بچی کے والدین نے صحیح سلامت مل جانے پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button