آقائے دو جہاں ﷺ کی شان میں ادنیٰ سی بے ادبی ناقابلِ برداشت ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: آقائے دو جہاں ﷺ کی شان میں ادنیٰ سی بے ادبی ناقابلِ برداشت ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نے شان ِ رسالت ﷺ میں گستاخی کرکے ہمارے دلوں کو زخمی کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مذموم سازش کے تحت پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے تاکہ مسلمانانِ عالم کو مشتعل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک اسلام اور مسلمان دشمن انتہا پسند جماعت ہے جس نے ہمیشہ مسلمانوں بالخصوص بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے ہیں اس کے راہنماؤں کی جانب سے نبی آخرزماں ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرکے پوری دنیاء کے مسلمانوں کے دل چھلنی کر دیئے ہیں ، دنیاء میں کہیں بھی شان ِمحمد میں گستاخی یا بے ادبی کسی صورت قابل برداشت نہیں ، مسلمان اپنی جانیں اپنا مال اپنی اولاد قربان تو کر سکتے ہیں ، لیکن ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے تمام مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، سعودی عرب اور گلف ممالک میں ملازمتیں کرنے والے غیر مسلم بھاریتوں کو ملک بدرکیا جائے، ان کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے دنیاء بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محض پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں گستاخ واجب القتل ہے ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی حکام سے بھرپور احتجاج کیاجائے اور اس مسئلے پر دیگر اسلامی ممالک سے رابطہ کرکے بھارتی حکومتی بی جے پی کے ارکان کی جانب سے کی جانے والی گستاخی کا نوٹس لیا جائے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ تحفظ ناموس ِ رسالت ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button