دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے پروفیسر کو بے دردی سے قتل کر دیا

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے بڑی بے دردی سے پروفیسر کو قتل کر کے لاش پھینک کر فرار، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے مقام پر نامعلوم افراد نے بڑی بے دردی سے 40 سالہ شخص رفاقت علی ولد محمد غضنفر سکنہ تاجو جھنگی ڈاکخانہ حامد جھنگی گوجر خان کو قتل کر کے لاش کو جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ قتل ہونے والے شخص رفاقت علی گورنمنٹ سرور شہید بوائز ڈگری کالج گوجرخان میں پنجابی کے پروفیسر تھے، لوگوں کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس چک مہیوں اور دیگر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر کار روائی شرو ع کر دی۔

قتل ہونے والے شخص رفاقت علی کی جیب سے شناختی کارڈ ملنے پر شناخت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button