نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او جہلم کامران ممتاز کی جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات

جہلم: نئے تعینات ہونے والے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز کی جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات، صحافیوں کا ضلع کی صورتحال پر اظہار اطمینان ،ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب الیکٹرانک میڈیا ، جہلم یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں سے ملاقات کی جس میں جہلم پریس کلب کے قائم مقام صدر ملک انجم یوسف، چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص،صدر جہلم یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین ، جنرل سیکرٹری مشرف جنجوعہ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا مثبت اور غیر جانبدار کردار معاشرتی ترقی و استحکام کا ضامن ہے۔

کامران ممتازکا کہنا تھا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، صحافیوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد اور مسائل کی مثبت انداز میں نشاندہی کریں تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور سائلین کو فوری انصاف مہیا ہو سکے۔ پنجاب کے کمانڈر آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جہلم کی پولیس اپنے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام میں مصروف عمل ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ مظلوم کی داد رسی پولیس کا بنیادی فرض اور ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر سالار جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، معروف سینئر صحافی راجہ نوبہار خان ، عامر شبیر کیانی ، سید مظہرعباس، اشرف سلیم جنجوعہ، ملک فدا حسین ، احسن وحید ، سیدناصر محمودشاہ، نجف شہزاد، مرزا جویر اقبال ، قلب حسنین شاہ، اسماعیل افتخار، عبدالرحمن قادری، سید اکرم حسین بخاری، عبدالغفارآذاد ، آصف جٹ، چوہدری تصور حسین، عبدالمنان، چوہدری عامر غفور، وسیم تبریز، فضل اللہ خان ، شیخ ذوالفقار علی کاشف، مرزاقاسم بیگ، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عاطف بٹ ، چوہدری ظفرنور، سلیمان قادری ، ملک مظہر حسین ، چوہدری دانیال عابد، فراز ایوب بلوچ، چوہدری کامران اصغرگجر، یاسر فہمید، مرزا راحیل بیگ، ڈاکٹر آفتا ب احمد ، حمزہ خالق موجود تھے۔

اس موقع پر صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو جہلم پریس کلب کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ پولیس بھی صحافیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button