ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے تواضع

دینہ میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ہیٹ ویو سے لو گوں کو بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے تواضع کی اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے لو گوں کو آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر ریسکیو 1122دینہ کے اہلکاروں نے ہیٹ ویو ایمر جنسی سے لو گوں کو بچانے کے لیے جی ٹی روڈ دینہ پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے لو گوں کی تواضع کی اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے لو گوں کو آگاہ کیا۔

ریسکیو 1122کے اس اقدام پر شہریوں نے ان کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button