ن لیگ کا عید بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ، مریم نواز جہلم جلسہ میں شرکت کریں گی

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے عید کے بعد جہلم سمیت پنجاب بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ان کے جلسوں، ورکرز کنونش اور ریلیوں کے شیڈول کی تیاری جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عید کے بعد سیاسی پنجاب بھر میں جلسے، ورکرز کنونشنز اور ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے پنجاب میں جلسوں، ورکرز کنونشن اور ریلیوں کے شیڈول کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز عید کے بعد اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ، جہلم اور سرائے عالمگیر میں بھی جلسوں میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button