جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان منیر حسین ولد محمد انور ساکن ناڑہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ راونڈز جبکہ علی رضا ولد محمد منشاء ساکن پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان عامر شہروز ولد محمد عارف اور محمد عباس ولد ارشد محمود سکنائے دینہ کو گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 37بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آصف محمود ولد سائیں خان ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 250گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جمعہ خان ولد الو خان ساکن اقبال ٹاؤن دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button