پنڈدادنخان کے متعدد علاقوں میں لمپی سکن کی وبا پھیل گئی، مال مویشی حویلیوں تک محدود

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے متعدد علاقوں میں لمپی سکن کی وبا پھیل گئی، مال مویشی حویلیوں تک محدود، قصاب بیمار اور متاثر جانور خریدنے لگے، لمپی سکن سے سینکڑوں مویشوں کے مثاتر ہونے کا خدشہ، محکمہ لا ئیوسٹاک سمیت متعلقہ حکام خاموش تماشائی، کسان پریشان ، اعلی حکام ہنگامی اقدامات کریں۔ سماجی حلقوں کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان لمپی سکن وبا کی زد میں آنے لگا متعدد علاقوں میں لمپی سکن وبا سے مال مویشی متاثر ہونے لگا۔ علاقہ تھل سمیت علاقہ پھپھرہ میں سینکڑوں جانوروں کے متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس کے باعث پریشان حال کسانوں نے اپنا مال مویشی باڑوں اور حویلیوں تک محدود کر دیئے ہیں۔

بگڑتی صورت حال کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک سمیت متعلقہ ادارے مکمل خاموش ہیں، تحصیل بھر میں وینٹری سنٹر اور وینٹری ہسپتال میں اس بیماری کی ویکسین کی فراہمی بھی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بروقت ویکسینشن نہ ہونے کے باعث اس وبا کے باعث لوگوں کا مال مویشی تیزی سے ہلاک ہوگا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں قصابوں نے بیمار اور متاثرجانور خریدنا شروع کر دیئے ہیں مارکیٹ میں بکنے والے گوشت کا چیک اینڈ بلینس کا نظام بہتر نہ کیا گیا تو انسان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیماری سے جانوروں کے بچاؤ اور حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور کسانوں کو بڑے نقصان سے بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button