چوہدری فرخ الطاف کا مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 66 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

دینہ میں چوہدری غلام عباس آف یو کے کی طرف سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم حلقہ این اے 66 سے الیکشن لڑوں گا، تحریک انصاف نے لو گوں کو مہنگائی، محرومیوں اور رشوت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، آج کے اجتماع نے جس محبت اور پیار سے ہزاروں افراد نے شر کت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ضلع جہلم کی عوام مجھ سے محبت کرتی ہے، انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مسلم لیگ (ن) سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ، انشاء اللہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ان محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، اب انشاء اللہ دوبارہ ترقی کا دور شروع ہو گا اور عوام میں خوشحالی آئے گی۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ لو گوں کا جوش و خروش اور بھر پو ر شر کت اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ لو گوں کہ ساتھ ہمارا پیار خلوص اور میاں نواز شریف کے ساتھ وابستگیاں ہیں تحریک انصاف کے دور میں عوام کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہ ملا ہم سب اس پر بھر پور کو شش کرتے رہے لیکن بد قسمتی سے حالات نہ سنبھل سکے اور آکر میں لو گوں نے خود ہی فیصلہ کیا کہ جمہور ی طریقے سے اس حکومت سے نجات حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جو تبدیلی ہے یہ جمہوری تبدیلی ہے جمہو ریت کے حوالے سے لو گوں نے حق رائے استعمال کیا ہے جو ایک خوش آئند تبدیلی ہے آنے والا وقت ہمارے ملک اور ہماری قوم کے لئے ایک مستقبل کی نوید لے کر آئے گا۔

ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام دھڑے ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہماری کسی کے ساتھ اختلاف یا ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کو ئی گروپ ہے ہم عوام میں رہ کر سیاست کرتے ہیں اور سب دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے آج اتنے بڑے اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ اس فیصلے کو مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکو مت کو گئے چند دن ہی ہوئے ہیں القادر یو نیورسٹی سوہاوہ کے سکینڈل کے علاوہ بہت سے سکینڈل سامنے آئیں گے اور حلقہ این اے 66سے مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا یہی میرا حلقہ ہے ضلع بھر میں عوام کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

افطار ڈنر کی تقریب میں علاقہ بھر سے سابق یو نین کو نسلوں کے چیئر مین ، وائس چیئر مین ، جنرل کو نسلرز سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button