جہلم کے گلی محلے اور سڑکیں نکاسی آب کے نالوں کی بندش کے باعث ندی نالوں کی منظر کشی کرنے لگیں

جہلم: شہر کے گلی محلے اور سڑکیں آج بھی نکاسی آب کے نالوں کی بندش کے باعث ندی نالوں کی منظر کشی کرتے رہے۔

2 گھنٹوں کی بارش کے بعد جہاں شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے وہاں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے اور بندش کے بعد پورا شہر جوہڑ میں تبدیل ہوگیا جبکہ شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہو گیا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں ہلکی پھلکی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کا کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود نکاسی آب اور صفائی کا کام کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور مبینہ کرپشن کے باعث شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر شہرکے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑاہونے سے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button