رواں ماہ 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی

جہلم: رواں ماہ 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی ۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 22 جون 2022 کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی اس روز دن کا دورانیہ تقریباً 14گھنٹے جبکہ رات10گھنٹوں کی ہو گی۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے.

22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button