رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی کی اشیاء کم داموں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی کی اشیاء اوپن مارکیٹ سے 10 سے 20 فیصد تک کم داموں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے، بذات خود روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی، آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، چینی 70 روپے فی کلو جبکہ آلو 25 روپے فی کلو، پیاز 70 روپے، ٹماٹر 55 روپے،ٹیٹڈا دیسی 85 روپے، ادرک 205 روپے، لہسن 345 روپے، بیگن 40 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

گوبھی 55 روپے، پالک 25 روپے، مٹر 65 روپے، کریلہ 55 روپے، بھنڈی 115 روپے، کدو 50 روپے، کیلا 120 روپے فی درجن، سیب کالا کلو 270 روپے، ایرانی کھجور 265 روپے، سیب گولڈن 195روپے فی کلو، تربوز 22 روپے،اسٹابری 125 روپے، امرود 85 روپے،برائلر مرغی 338 روپے کلو اور انڈے 137 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button