جہلم میں ایک سال سے کھودے گئے بڑے گڑھے میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کا کام شروع

جہلم: تحصیل روڈ پر ایک سال سے کھودے گئے بڑے گڑھے میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے سیوریج سسٹم کی تباہی کے بعد گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن نے سیوریج کا نظام درست کرنے کے لیے تحصیل روڈ پر کام شروع کر دیا گیا، گزشتہ ایک سال سے سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شہر کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ بارش ہوتے ہی بازاروں سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوجاتا تھا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا تھا۔

سبزی منڈی جانے والا راستہ دو سے تین دن تک بند ریتا سول لائن ریلوے روڈ مین بازار اور نیا بازار میں پانی تین سے چار فٹ تک کھڑا ہوجاتا جس سے دکانداروں کے ساتھ ساتھ خریداری کے لیے آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن نے تحصیل روڈ پر سیوریج کے نئے پائپ ڈالنے کے لیے کام شروع کر دیا جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن اگر یہی کام پہلے کر لیتی تو شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button