ابتدائی انتخابی فہرستوں کے ڈ سپلے کے مرحلے میں 30 جون تک توسیع

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے کے مرحلے میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم میں قائم 178 ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کھلے رہیں گے۔ عوام اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں اور غیر حتمی انتحابی فہرستوں میں اپنا اور اپنے خاندان کا ووٹ ملاحظہ کریں اگر تبدیلی مقصود ہو تو متعلقہ فارم پر کر کے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم 15، فوت شدہ ووٹرز کے اخراج اور اعتراض کے لیے فارم 16 اور قومی شناختی کارڈ میں درج کوائف کے مطابق درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جا سکے گا۔ غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے کا مرحلہ 21 مئی 2022 سے شروع ہے اور 30 جون 2022ء تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر جہلم میں شکایت سنٹر بنا دیا گیا ہے جو عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہا ہے اگر کسی شخص کو کوئی شکایت ہو تو وہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر جہلم میں اپنی شکائت درج کروا سکتاہے، ان شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button