دینہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 26 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، موٹرسائیکل سوار اور ٹرک میں تصادم کے دوران 26سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ریسکیو 1122 نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جی ٹی روڈ کالو وال موڑ کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے دوران 26 سالہ موٹر سائیکل سوار بلال حسین ولد مختار حسین سکنہ دینہ جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مو قع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہو نے والے نوجوان بلال کو ہسپتال منتقل کیا، نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button