گھریلو تنازعات اور والدین کے باہمی جھگڑوں سے متاثرہ بچوں نے گارڈین کورٹس میں عید الفطر منائی

جہلم: گھریلو تنازعات اور والدین کے باہمی جھگڑوں سے متاثرہ درجنوں بچوں نے گارڈین کورٹس میں عید الفطر منائی۔

والدین کے ہمراہ آنے والے ان بچوں نے اپنے والدین سے ملاقاتیں کیں جبکہ والدین نے بچوں کو نقد عیدی سمیت کپڑے اور دیگر تحائف دیئے اس موقع پر عدالتوں میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، باہمی جھگڑوں کا شکار بچے تحائف لیکر خوش تو نظرآرہے تھے لیکن ان کے والدین پریشان نظر آئے والدین کے چہروں پر بچوں کو دیکھ کر عجیب سی مسکراہٹ تھی۔

فاضل گارڈین عدالتوں نے عید کے موقع پر بچوں سے ملاقات کرانے کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ان پر احکامات جاری کئے جس کے مطابق بچوں نے عید سے قبل اپنے والدین سے ملاقاتیں کیں۔ گارڈین ججز نے بچوں کو کافی دیر تک والدین کے ساتھ لمحات گزارنے کے لئے وقت دیا۔

ملاقات کے موقع پر بچوں کی طرف سے اکٹھے عید منانے کی شدید خواہش پر بچوں کو روتا دیکھ کر بعض ناراض والدین میں صلح ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button