سٹی ہاؤسنگ جہلم وعدے پورے نہ کرسکی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور نئے سروس چارجز پر رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جہلم: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی وعدے وفا نہ ہو نے پر میدان میں آگئے، نئے سروس چارجز نامنظور، احتجا جی مظاہرہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گولڈ لیونگ سٹینڈرڈ کا خواب چکنا چور ہو نے کے بعد جہلم کی مہنگی ترین سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم) کے رہائشیوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، سوئی گیس کی عدم دستیابی، صفائی اور سیکیورٹی کے ناقص کے انتظامات پر احتجاج کیا۔

رہائشیوں نے وعدے پورے نہ ہونے پر کہا کہ ہمیں پہلے سبز باغ دکھائے گئے، چند سالوں کے بعد وہی رونا دھونا شرو ع ہوچکا ہے۔

سٹی ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن جہلم نے سٹی ہاؤسنگ انتظامیہ جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، نئے سروس چارجز نامنظور کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرین نے سہولیات کی عدم دستیابی پر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button