جہلم میں عید الفطر پر 50 کے قریب ٹریفک حادثات، ریسکیو 1122 نے 134 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کی سربراہی میں ایک اجلاس مرتب ہوا جس میں عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کو عید کے تین دنوں میں کل 114 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 44 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 57 تھی، آگ لگنے کا واقعات 2 ہوئے، کرائم 2 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 09 تھی۔

ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے کل 134 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 120 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا اور 14 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ مہیا کی گئی۔ جن افراد کو ریسکیو کیا گیا ان میں 87 مرد اور 47 خواتین شامل تھیں۔

عید کے تینوں دنوں میں ضلع جہلم کے تمام مصروف علاقوں میں ریسکیو پوسٹس قائم کی گئیں تاکہ شہریوں کو بروقت امداد مہیا کی جاسکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد نے بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی طرف سے تمام ریسکیورز کو عید کے ایام میں عمدہ کارکردگی پر سراہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں ہونے والیحادثات میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی تھی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موٹر سائیکل احتیاط سے چلائیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور ہیلمٹ کا ضروراستعمال کریں تاکہ کس قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے دریائے جہلم کے مقام پر ریسکیو پوسٹ بھی قائم کی گئی تھی تاکہ ڈوبنے کے واقعات کو روکا جاسکے۔

آخر میں انہوں ریسکیورز کی گزشتہ تین دن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button