شہریوں کو ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر درخواستوں کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر لگنے والی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں، شہریوں کو ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جارہا ہے۔ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنر سے پٹواری تک ریونیو افسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کررہے ہیں جو کہ انقلابی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کا جلد ازجلد حل اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button