یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسیڈائز اشیاء خوردونوش کے حصول میں صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسڈی پر ملنے والی اشیاء خوردونوش کا حصول کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ اور مشکل بنانے سے صارفین اور سٹاف کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صارفین کے شناختی کارڈ نمبر کو سٹاف آن لائن کرتا ہے اور صارف کیلئے ضروری ہے کہ اس کے پاس اپنا موبائل فون ہو جس میں سم بھی اس کے نام پر ہو، اس سم پر جوابی کوڈ آنے کے بعد کہیں جا کر خریداری کا مرحلہ آتا ہے، اس پیچیدہ طریقہ کار سے صارفین کی بھاری اکثریت اشیاء خوردونوش سے محروم ہو چکی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رش بھی بڑھ چکا ہے کیونکہ طریقہ کار کی تکمیل میں طویل وقت لگتا ہے۔

صارفین نے اس طریقہ کار پر اپنی ناراضگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طریقہ کار کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور پرانے طریقے کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر یوٹیلیٹی سٹورز کی افادیت ختم ہو کر رہ جائے گی اور یوٹیلیٹی سٹورز کا ہونا یا نہ ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button