ضلع جہلم کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، پارہ 47 کو چھو گیا

جہلم: ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا جس کے نتیجے میں شہر کا موسم خشک اور گرم رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کا موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے، ضلع کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ضلع جہلم میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button