جہلم سمیت پنجاب بھر میں پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنے کی شنید

جہلم سمیت پنجاب بھر میں پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنے کی شنید ، پاکستان تحریک انصاف کا نیبر ہڈ کونسل ،ویلیج کونسل سسٹم ختم کر دیا جائے گا۔

ن لیگ دور کا بلدیاتی ایکٹ 2013 مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ، پنجاب بھر میں ختم تمام میونسپل کمیٹیوں کوبھی دوبارہ بحال کردیا جائیگا۔

پرانے نظام کے تحت 11 اضلاع کو دیا جانیوالا میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ بھی ختم کردیا جائیگا۔ سیالکوٹ اور گجرات کو دیا جانے والا میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ بھی واپس لے لیا جائے گا۔

نیا بلدیاتی نظام اس وقت صرف آرڈیننس کے تحت قائم ہے، اس کی پہلی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے ، اس مدت میں دوسری بار 30 جون تک توسیع کی گئی ہے ، آئین کے تحت تیسری بار مدت میں توسیع بھی نہیں کی جا سکتی ،اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کا نیا بلدیاتی نظام پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔

پنجاب بھر میں تمام بلدیاتی اداروں میں بڑھائی گئی یو سی کم کرکے پرانی یونین کونسلوں کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button