نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں سینکڑوں آسامیاں تقرری کی منتظر

جہلم: ضلع بھر میں گزشتہ 2سال سے نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں سینکڑوں آسامیاں تقرری کی منتظر، جس کیوجہ سے ضلع بھر کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تو دوسری طرف نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

شہر کی سماجی رفاعی فلاحی،مذہبی و شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے،سابق حکومت کی جانب سے 1 کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ بھی دلفریب نعرہ ہی ثابت ہوا، پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں دن بدن تیزی کے ساتھ اضافے سے یہ بات عیاں ہوتی جارہی ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کی ترجیحات میں بھی شہریوں کے مسائل میں اضافہ کرنا ہے،سرکاری محکموں میں ابھی تک نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھرتیاں کی جائیں تاکہ وفاقی و صوبائی اداروں میں خالی ہونے والی آسامیوں پر نوجوان خدمات سرانجام دیں جس سے شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے گی اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button