بجلی کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا، ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

جہلم:‌ مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی 10 اضافے کے بعد فی کلو 210 روپے ہوگئی، گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2475 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 455 روپے اضافے سے نئی قیمت 9532 روپے ہو گئی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پر ابھی کوئی ٹیکس نہیں لگا، ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر دی، بین الاقومی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت مصنوعی قلت کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button