کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے علاقے مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل، جگہ جگہ تجاوزات، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے جی ٹی ایس چوک ، مجاہد آباد پل، گل افشاں کالونی روڈ مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل، کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کی سرپرستی میں جگہ جگہ تجاوزات قائم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کی سرپرستی کیوجہ سے جی ٹی ایس چوک، پیرا ڈائز سنیما روڈ، مجاہد آباد پل سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات قائم ہو چکی ہے۔

شعبہ انسدادِ تجاوزات کی عدم دلچسپی کیوجہ سے پیراڈائز روڈ اور گردونواح کے دکانداروں نے متعلقہ ذمہ داران کی ملی بھگت سے برآمدے ختم کرکے دکانوں کے باہر سامان سجا رکھا ہے ، جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، رات کے وقت گزرنے والی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو سڑکوں پر تجاوزات قائم ہونے کیوجہ سے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے اس حوالے سے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ان مقامات پر قائم ہونے والی تجاوزات کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیاہے کہ شہری علاقوں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے شعبہ انسدادِ تجاوزات کو متحرک کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button