پاکستان میں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کئیر ٹیکر گورنمنٹ ہے یہ کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے، اگر یہ کوئی پالیسی فیصلہ لینے کی کوشش کریں گے تو ہم انہیں نہیں لینے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حکمرانی کا فیصلہ الیکشن سے ہونا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلق کبھی اچھے بھی رہتے ہیں کبھی برے بھی، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اچھے بھی ہوجائیں گے، الیکشن جو ہے وہ الیکشن کمیشن نہیں کروانا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، ڈسٹرکٹ کے تمام الیکشن کمیشن دفتر کے باہر ہم نے احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے، قومی اسمبلی کے 22اور صوبائی اسمبلی کے 26 ممبران کے خلاف ہم نے ریفرنس بھیجے الیکشن کمیشن ابھی تک پاس لے کر بیٹھا ہوا ہے، الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کو نااہل کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کی وجہ مقدمات کا فیصلہ نہ ہے، منگل کو پورے پاکستان کے الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button