ہم نے ہمیشہ تھانہ اور پٹواری کلچر کی حوصلہ شکنی کی اور اس پرسختی سے کار بند ہوں۔ چوہدری فوق شیرباز

جہلم: چوہدری فوق شیر باز نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف میرٹ اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم نے ہمیشہ تھانہ اور پٹواری کلچر کی حوصلہ شکنی کی اور اس پر سختی سے کار بند ہوں، تھانیدار اور پٹواری کوئی بھی ہو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ این اے 60 چوہدری فوق شیرباز نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ ضلع کچہری جہلم میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایس ایچ اوز اور پٹواریوں کی من پسند تعیناتیوں کے لیے سیاسی در بار لگائے جاتے تھے، پاکستان تحریک انصاف نے اس قبیح کلچر کو جڑ سے ختم کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق میرٹ کو اولین ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ کوئی پسند کے ایس ایچ او یا پٹواری کے تقرر و تبادلے کی سفارش نہ کرے۔ انتظامیہ میرٹ پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرے تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کے مسائل بروقت اور میرٹ پر حل ہوں، حقدار کو اس کا حق ملنا چاہیے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منور، چوہدری تصور حسین، خادم اللہ بٹ، سابق ناظم چوہدری وجاہت وسیم، چوہدری فیضان گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button