ڈپٹی کمشنر کا جہلم، منگلا اور سوہاوہ میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ، سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا جہلم، منگلا اور سوہاوہ میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ، عوام الناس اور بیوپاریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب انتظامات، پارکنگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مویشیوں کیلئے چارے، لائیو سٹاک کیمپ ویٹرنری ڈسپنسری سمیت دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔ ضلع جہلم میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے 6 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کی آمدورفت کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں آتے وقت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button