محکمہ فشریز جہلم کے زیر اہتمام دریائے جہلم میں 20 ہزاربچہ مچھلی چھوڑ دیا گیا

جہلم: ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات کی ہدایات پر محکمہ فشریز جہلم کے زیر اہتمام دریائے جہلم میں 20 ہزاربچہ مچھلی چھوڑی گئی تاکہ مچھلی کی نسل کو ناپید ہونے سے بچایا جائے جاسکے، پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیلدار جہلم عارف انجم تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جہلم امیر نواز نے کہا کہ دریا میں پالوشن اور اوورفشنگ کی وجہ سے مچھلی کی نسل کم ہو رہی ہے، اس کے لیے محکمہ فشریز نے مصنوعی بریڈنگ کروا کے مچھلی کا لاروا دریاؤں میں چھوڑا ہے تاکہ مچھلی کی نسل کی بقا آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں کی خوبصورتی کو بحال کرنے اور خوراک کا اہم ذریعہ ہے اس کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھنے کے لیے محکمہ فشریز ہر سال مصنوعی بریڈنگ کروائے گئی ہزاروں کی تعداد میں بچہ مچھلی دریاؤں میں چھوڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button