نو تعینات ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیاز نے جہلم پولیس کی کمان سنبھال لی

جہلم: کیپٹن (ر) عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جہلم پولیس کی کمان سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو ڈی پی او آفس جہلم پہنچنے پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر سعد آفریدی اے ایس پی، خالد محمود ملک ڈی ایس پی صدر سرکل اور انچارج برانچز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خوش آمدید کہا۔

کیپٹن(ر)عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس میں تعینات عملہ سے تعارفی ملاقات کی، دفتر سٹاف افسران و ملازمان کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا ہر آفیسر کو خلوص نیت اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button