جہلم جیل میں نصب جیمرز قیدیوں کے لئے سہولت جبکہ اردگرد کے علاقہ مکینوں کے لئے عذاب بن گئے

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں نصب جیمرز قیدیوں کے لئے سہولت جبکہ اردگرد کے علاقہ مکینوں کے لئے عذاب بن گئے۔ ڈسٹرکٹ جیل میں سزا یافتہ قیدیوں میں سے کئی ایک کے پاس اپنے موبائل فونز استعمال کرنے کی اطلاعات، جیل انتظامیہ نے جیمرز نصب کرکے موبائل فونز کے سگنلز روک دیئے جس سے شہری بھی ازیت میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں موبائل فونز کے غیر قانونی استعمال کو کنٹرول کرنے کے لئے جیل انتظامیہ نے جیل کے مختلف مقامات پر جیمرز نصب کر دیئے ہیں جس سے جیل میں موجود قیدیوں ، حوالاتیوں کے موبائل فونز کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے برعکس ، ضلع کچہری سمیت ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو بھی موبائل فونز کے سگنلز نہ ملنے کیوجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ ارباب اختیار کو متعدد مرتبہ تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں لیکن جیل انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ جس کیوجہ سے علاقہ مکین مشکلات کاشکار ہیں ۔

ضلع کچہری جہلم کے وکلاء نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کچہری ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ، محکمہ تعلیم، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ پولیس، محکمہ بلڈنگ، پولیس لائن ، دفتر ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، آرٹی اے سیکرٹری ، اے ڈی ایل جی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت دیگرسرکاری و نجی اداروں میں رابطہ کرنے والے سائلین اور علاقہ مکینوں کو موبائل فونز کے سنگلز نہ ملنے کیوجہ سے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں پی سی اوز لگا دیئے گئے ہیں جہاں سے قیدی و حوالاتی اپنے گھر والوں کے ساتھ باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں نصب جیمرز کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر جیمرز کا نصب کرنا ضروری ہے تو اس کے فاصلے کم کرکے جیل کے اندر تک محدود کیا جائے تا کہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button