سیلاب جیسی آفت اور خطرات سے بچنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے خطرے اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے اپنے تیاری مکمل رکھیں، سیلاب جیسی آفت اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلڈ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام محکموں کی کارکردگی اور پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں اپنی تیاری مکمل رکھیں، انہوں نے تمام سی او ایم سیز کو اربن فلڈنگ کے حوالے سے پلان تیار کرنے، برساتی نالوں کی صفائی کرنے اور ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال کرنے، بجلی کی تاروں کو ٹھیک کرنے، دریا کے کنارے سے تجاوزات کے خاتمے، جانوروں کی ویکسینیشن، محکمہ پولیس کو دفعہ 144 کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے اور محکمہ آبپاشی کو پرائیویٹ کشتیوں کا معائنہ یقینی بنانے اور انہیں لائف جیکٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ صحت سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button