عام انتخابات کیلئے جہلم میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک بھر کی جہلم میں بھی غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹرقائم کر دیئے ہیں۔

ڈسپلے سینٹر میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی گئی ہیں، اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔ ڈسپلے سینٹرگزشتہ روز سے لے کر 19جون 2022 تک کھلے رہیں گے، اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔

نیزکسی غیر متعلقہ / فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جا سکتی ہے، سرکاری ملازمین او ر ان کے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے ہیں۔ ملک بھر میں کل 20159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں،تمام فارموں(اندراج، اخراج ودرستگی) پر کارروائی کے لئے حاکم نظرثانی کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔

فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وں، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ ووٹ کے اندراج کے لئے بھی فارم 15 کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفر کے لئے فارم 15 پْر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کوئی بھی ووٹر اپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجود کسی بھی غیر متعلقہ ووٹر کیخلاف فارم 16 پرکرکے اعتراض جمع کراسکتا ہے، تمام ڈسپلے سینٹر ز میں مطلوبہ فارم فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو مہیا کئے جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button