گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ضلع بھر کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ریٹ لسٹ ڈسپلے یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں اور اپنی انسپیکشن کو بڑھائیں۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق بڑے سٹورز کے علاوہ چھوٹے کریانہ سٹورز پر بھی ڈی سی کاونٹر قائم کرنے کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران بذات خود فیلڈ میں موجود رہیں اور عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض جگہوں سے مجسٹریٹس کے خود فیلڈ میں جانے کے بجائے عملے کو چیکنگ کے لئے بھیجنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس خود فیلڈ میں جائیں اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے، اسکے علاوہ ضلع میں موجود پتن کی شناخت کی جائے اور کشتی بانوں کو لائف جیکٹس فراہم کی جائیں تاکہ وہ دریا کراسنگ کے دوران خود بھی لائف جیکٹس پہنیں اور اپنی سواریوں کو بھی پہنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز کا بھی دورہ کریں اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ہیٹ ویو کے پیش نظر شہر کے مصروف مقامات پر ہیلتھ کاونٹرز قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر دینہ قاسم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button