ضلع جہلم کا ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ کا رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت محکمہ جنگلات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈویژنل آفیسر فاریسٹ سدھیر احمد مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم کا ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ کا رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 2019 سے 2022 تک حاصل کیے جانے والے اہداف، شجرکاری مہم سے مرتب ہونے والے اثرات، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور سدباب کے لیے کیے جانے والے اقدامات، بارشوں کی قلت اور اسکے اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کامران خان نے محکمہ جنگلات کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لیے اور اس کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے محکمہ جنگلات کے افسران اور جوانوں کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ جنگلات جہلم کے جوان مستقبل میں بھی ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کی سربراہی میں ایسے ہی اپنے اہداف کو حاصل کرتی رہے گی۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button