جہلم پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 نوجوان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 نوجوان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف تھانہ جات نے عید کی چھٹیوں میں جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ / ریس لگانے اور غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ مختلف کرتب دکھانے والے 35 ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلز بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔

جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا۔ ملزمان نے تیز رفتاری/ ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان نے کہا کہ اپنی خوشی اور تفریح کے لئے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button