الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ڈھوک نیاز علی سوہاوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ڈھوک نیاز علی سوہاوہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ماہر ڈاکٹر حضرات، چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، ماہر نفسیات کی ٹیم نے بلامعاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی ڈھوک نیاز علی، ڈھوک امب مریضوں کا فری چیک اپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیرعبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود کرتے ہیں ماہر ڈاکٹر حضرات، چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، ماہر نفسیات کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔

فری میڈکل کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شوگر اود بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button